اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
تنظیم سازی پرورکرزکے تحفظات کاازالہ کیاجائے گا،بلاول بھٹو
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما سعید محمود نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کراچی میںبلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی برطانیہ کے اندر تنظیم سازی کے حوالے سے ورکرز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پارٹی ورکرز کو ترجیح دی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے دو رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جو سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف اور سابق سینیٹ چیئرمین نیئر حسین بخاری پر مشتمل ہے۔ جیسے ہی وہ رپورٹ چیئرمین کو پیش کریں گے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ضرور ایکشن لیا جائے گا اور پارٹی ورکرز کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید برطانیہ کی لوکل سیاست اور پاکستان میں اس سال ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوںنے زور دیا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی اپنے اثر و رسوخ سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابیوں میں اپنا بھرپور کردار پیش کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved