اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی سازگارہیں،بیرسٹرامجدملک
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور اگر حکومت پاکستان بیرون ممالک بسنے والے کاروباری حضرات کی جان و مال کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائے تو ہم مادر وطن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے ان کے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آپ ایک متحرک اور کمیونٹی کے ساتھ مادر وطن سے بھی دلی محبت کا جذبہ رکھتے ہیں اور بحیثیت چیئرمین پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کو ممکن بنانے کے لئے بیرون ممالک بسنے والی کاروباری شخصیات کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سی پیک اور حکومت کی طرف سے سہولیات کی فراہمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات انتہائی ساز گار ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل کو اختیار کا استعمال کرکے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved