المصطفیٰ ٹرسٹ لاہورپریس کلب ممبران کی بیٹیوں کیلئے جہیزفنڈدے گا
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) لاہور پریس کلب کے ممبران کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یوکے) کے تعاون سے جہیز فنڈز سکیم کا اجراء ہوگیا جس کی مد میں ممبران کو ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کو ایک سادہ تقریب کے دوران ایک لاکھ روپے کا چیک سپرد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر سالانہ پانچ صحافیوں کی بچیوں کی شادی کے موقع پر ایک لاکھ روپے فی کس جہیز فنڈ دینے کا اعلان کیا اس سلسلہ میں پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کو ایک سادہ تقریب کے دوران مہمان خصوصی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (یو کے) کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی خان نے ایک لاکھ روپے کا چیک سپرد کیا اس موقع پر پریس کلب گورننگ باڈی کے رکن شاہنواز انا' سینئر ممبران امتیاز راشد' تجمل گرمانی' یاسین مغل سمیت دیگر موجود تھے۔ اعظم چوہدری نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یوکے) کا سکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب ممبران کے لئے جہیز فنڈز کا اجراء کرکے موجودہ گورننگ باڈی نے ممبران سے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جہیز فنڈز کے علاوہ مرحوم صحافیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے ایجوکیشن سپانسر پ پروگرام پر بھی جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved