اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
معصوم زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے ،ظہیر عباس
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(آئی این پی)تحریک انصاف مڈلینڈ کے نائب صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ قصورواقعہ ظلم کی انتہاء ہے۔معصوم زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ایسا شخص کسی بھی رعائیت کا مستحق نہیں ہے۔ملک کے اندر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ظہیر عباس نے مذید کہا کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ جو ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے گے

اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔معصوم زینب کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف واقعے پر فوری استعفیٰ دیں ۔ایسے اشخاص کسی بھی معافی یا رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنوئنی حرکت کرنے کے بار ے میں سوچ بھی نہ سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved