استنبول،ترک وزیر خارجہ امریکا اور کینڈا کا دورہ کریں گے
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

استنبول۔ (اے پی پی)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور استحکام کے موضوع پر ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے کینیڈا کے شہر وانکوور کا دورہ کریں گے۔ ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ مولود چاوش اولو 15 تا 16جنوری کوکینیڈا کے شہر وانکوور میں کینیڈا اور امریکا کے وزراء خارجہ کی مشترکہ میزبانی میں جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور استحکام کے موضوع پر ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

مولود چاوش اولو اجلاس سے قبل امریکہ کے شہر لاس اینجلس اور کینیڈا کے شہر وانکوور میں صحافیوں اور مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتیں، تھنک ٹینک اور یونیورسٹوں کے پروگراموں میں شرکت اور وانکوور قونصل خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved