نصرت قریشی نے جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے موقف کی ترجمانی کی،رہنمائ
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائدہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے رہنماؤں تنویر احمد چوہدری، شبیر جرال، سردار نسیم اقبال ایذوکیٹ ،مسعود میر ،گلفراز خان، سردار ذاہد ، الطاف خان، چوہدر ی شریف ، ڈاکٹر اشتیاق، مشتاق پاشا، مشتاق دیوان، ظہیر زاہد، امجد خان، ساجد یوسف، مظہر اقبال نعیمی، شہزاد شبیر، ندیم جرال، مزمل حق عادل اور عدنان حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تحریک آزادی کشمیر اور JKLF کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت کچھ لوگ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہے ہیں. ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے محترمہ نصرت قریشی کی تقریر سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اس طرح کی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہے ۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ محترمہ نصرت قریشی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزادکشمیر گلگت بلتستان زون کے خواتین ونگ کی راہنما ہیں. انہوں نے زور دے کر کہا کہ نصرت قریشی کی سچی اور کھری باتوں سے جہاں اقتدار کے ایوانوں میں بھونچال پیدا کر دیا ہے وہیں خود ساختہ لیڈروں اور جموں کشمیر کے غیور عوام کے نام پر کاروبار کرنے والے دوکانداروں کی نیندیں بھی اڑا کر رکھ دی ہیں۔وہ عناصر آج جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔نصرت قریشی کی یہ تقریر ان لوگوں کے منہ پر بھی ایک زور دار طمانچہ ہے جو لبریشن فرنٹ کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ نصرت قریشی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے موقف کی ترجمانی کی ہے. لبریشن فرنٹ حقیقت پسندانہ موقف پرہمیشہ قائم رہا ہے ۔ JKLF یورپ زون محترمہ نصرت قریشی کے ایک ایک لفظ کی حمایت کرتا ہے۔ محترمہ کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتا ہے ۔لبریشن فرنٹ کی قیادت اور اْس کے کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مخالفین کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved