جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
بچوں کے ساتھ زیا دتی کرنیوالوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں،مفتی عبدالمجید
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بر منگھم (پ ر)بچوں کے ساتھ زیا دتی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جا ئیں تا کہ مستقبل میں کسی کو ایسا گھنا ؤنا فعل کرنے کی جرأت نہ ہو۔پاکستان میں معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔زینب جیسی مظلوم بچیوں کا نا حق خون اس با ت کا تقاضا کرتا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کا جا مع قانون بنایا جا ئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان کو چا ہیے کہ وہ اس مسئلے کوخود اپنے ہاتھ میں لے کر اسے ترجیحی بنیا دوں پر حل کریں اور پا رلیمنٹ کو پابند کریں کہ وہ اس حوالے سے فوراً قانون سازی کرے۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے القلم انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام بر منگھم میں ایک دعائیہ نشست سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا '' انتہا ئی افسوس اور دکھ کی با ت ہے کہ پاکستان اسلا م کے نا م پر معرضِ وجود میں آیا لیکن وہاں پر ستر سال گذرنے کے باوجود ظلم اور نا انصافی کا نظام جا ری ہے ۔پاکستان کے طول و عرض میں آئے روز معصوم بچوں کا اغوا، جنسی تشدد او بہیما نہ قتل ہو رہا ہے ۔نجی سطح پر کا م کرنے والی ایک تنظیم 'ساحل' کے مطا بق 2017کے پہلے چھ ما ہ میں بچوں کے ریپ اور قتل کے 768واقعات ہو ئے ۔یہ اعداد و شما ر اربا بِ اختیار کی آنکھیں کھولنے کے لیے کا فی ہیں۔اگر اس مرحلے پر بھی ہوش کے نا خن نہ لیے گئے تو ہمارا مستقبل اس سے بھی تا ریک ہو گا ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ''وقت آ گیا ہے کہ ہمارے دینی و مذہبی پیشوا اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اس لیے کہ اسلا م انسانی جا ن کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔لہٰذا علما ئے کرام کو چا ہیے کہ وہ مساجد و مدارس اور دینی پروگراموں میں بچوں کے تحفظ و تقدس کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کریں تب ہی ہما را معاشری ایک محفوظ پنا ہ گا ہ بن سکتا ہے۔مفتی عبدالمجید ندیم نے مطا لبہ کیا کہ ایسے ڈراموں ، فلموں اور ٹی شوز پر پا بندی لگا ئی جا ئے معاشرے کی اخلا قی قدروں کا جنا زہ نکا لتے اور فحاشی و عریا نی کو رواج دیتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved