جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
زینب کیس نوٹسوں تک محدودنہیں،انصاف ہوناچاہیے،بیرسٹرامجدملک
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

را چڈ یل ( فیا ض بشیر )چیئرمین او پی ایف بیرسٹر امجد ملک نے کم سن زینب کی عصمت دری اور وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذمت محض ایک چھوٹا سا لفظ ہے کیونکہ اس معاملے میں حقیقی جذبات کے اظہار کے لئے الفاظ ناپید ہیں لیکن یہ معاملات ''نوٹسوں'' تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ انصاف ہونا چاہئے اور نظر آنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ایک آدھ واقعہ نہیں ہے لہٰذا روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ ایسے مجرموں کو بروقت کٹہرے میں لانے کے لئے فوجداری نظام انصاف کی اصلاح کی جائے اور انہیں مثالی سزائیں دی جائیں۔ اس کے علاوہ سوچ اور کلچر کو بدلا جائے جس کی وجہ سے ایسے واقعات کچھ عرصہ گزرنے کے بعد منظر سے غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہے اور اس واقعہ پر جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ اسے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے تیزی سے منطقی انجام تک پہنچائیں گے جو دوسرے مجرموں کے لئے انتباہ کا کام دے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بچوں کے تحفظ اور معاشرے میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو روکنے اور اس لعنت کو شکست دینے کے لئے قصور پر بنائی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved