جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
معصوم زینب کاخون ناحق رائیگاں نہیں جائیگا،ملکہ ریاست
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ا وو ر سیز کی ممتاز رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ معصوم زینب کاخون ناحق رائیگاں نہیں جائے گا۔بچوں کودرندگی کانشانہ بنانے والے شیطان جہنم واصل ہوں گے۔شہریوں کی عزت اوربچوں کی حفاظت پرکمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔بچوںکوپرسکون اورپرامن ماحول کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔دنیا کاہرمہذب اورباضمیر انسان زینب کے بہیمانہ قتل پررنجیدہ اورمضطرب ہے،اس سانحہ پرسیاست چمکانے والے شرم سے ڈوب مریں ۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف براہ راست مقتول زینب کے قتل کی تحقیقات اورقاتل کی گرفتاری کے معاملے کومانیٹرکررہے ہیں،قاتل عنقریب قانون کی گرفت میں ہوگا۔احتجاجی مظاہرین پرگولیاں برساناناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔ا نہو ں نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف شروع سے ہرمظلو م فردیاخاندان کوانصاف کی فراہمی کیلئے اس کی دہلیز پرجاتے ہیں۔رنجیدہ اورغمزدہ خاندانوں کی اشک شوئی کرنا خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے نزدیک ان کافرض منصبی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپرپنجاب میںامن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے ہزاردرجے بہتر ہے۔میاںشہبازشریف کی کارکردگی کامقابلہ میاں شہبازشریف کے پرانے دور سے ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے قاتل کے تعاقب میںہیں،زینب کوموت کے گھاٹ اتارنے والے کودنیاکی کوئی طاقت انجام سے نہیں بچاسکتی۔ ہماری قیادت ایک مہذب اورپرامن معاشرے کی تعمیر کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کی عزت وناموس اورآبروپرحملے کرنیوالے ناپاک عناصر قابل رحم نہیں ،جس شرپسندنے جوبویااسے وہ اپنے ہاتھوں سے کاٹناہو گا ۔ پاکستان کے لوگ اپنی بیٹیوں کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved