جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
قرآن پاک اوراسلامی تعلیمات سے مزین ایپلی کیشن اسلام360متعارف
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ :کرن خان)ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں،وہیں قرآن پاک پڑھنے اور اسلامی تعلیمات حاصل کرنے میں بھی سہولت میسر کی ہے ۔اس کا واضح ثبوت زاہد حسین چھیپا کی ایپلیکیشن "اسلام 360" ہے۔جس کی تعارفی تقریب بارسلونا کے منہاج القران انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹر میں محمد اقبال چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔تقریب میں پاکستان سے آئے زاہد حسین چھیپا نے قرآن مجید،احادیث مبارکہ، تفاسیر اور اسلامی معلومات پر مبنی اپنی ایپلیکیشن "اسلام 360" کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ ایپلیکیشن بہ یک وقت اردو، انگریزی اور رومن اردو میں میسر ہے ۔اس کی مدد سے نہ صرف قرآن پاک تجوید سے پڑھ سکتے ہیں بلکہ کسی بھی موضوع سے متعلق ایک سیکنڈ سے کم وقت میں آیات اور احادیث مبارکہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف دعائیں،مناسک حج اور عمرہ کے مسائل سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔اسطرح نہ صرف آپ اپنی دینی قابلیت بڑھا سکتے ہیں بلکہ اپنی تشفی بھی کر سکتے ہیں۔اس ایپلیکیشن میں 12 سے زیادہ قرآ حضرات کی تلاوت موجود ہے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے وال 10 سے زیادہ علما کرام کے تراجم اردو اور انگریزی زبان میں موجود ہیں۔ 4 تفاسیر اور 64 ہزار حدیثوں کا ذخیرہ بھی اسی ایپلیکیشن کا حصہ ہیں۔ آخر میں زاہد چھیپا نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے شرکا نے زاہد حسین چھیپا کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ "اسلام 360"مسلمانوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قرآن مجید پڑھنے اور اسلامی معلومات حاصل کرنے کیلئے معاون اور مددگار ثابت ہو گی۔آخر میں زاہد چھیپا کیلئے اجر عظیم اور مزید کامیابیوں اور اسلام کی سر بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved