برسٹل،تحریک انصاف کاجلسہ کل ہوگا،فخرحیات لالیکا خصوصی شرکت کرینگے
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برسٹل(رپورٹ :شیراز خان )پی ٹی آئی کے صدر ساتھ ویسٹ رانا جہانزیب کی قیادت میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد بروز اتوار 14 جنوری کو شام 4 بجے نیتھم پارک گرائونڈ ہال میں کیا جائے گا۔ اس جلسے کا مقصد پاناما کے تاریخی فیصلے کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان کو اعلی عدلیہ کی طرف سے صادق اور امین قرار پائے جانے پر سائوتھ ویسٹ کے ممبران کے ساتھ مشترکہ طور پر اس دوہری خوشی کو منایا جائے گا اور اسکے ساتھ ساتھ برطانیہ کی پاکستانی عوام کو اگلے الیکشن ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پارٹی کو کوششوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور اکٹھا کیا جائیگا۔ اس جلسہ میں منڈی بہاالدین سے NA109 کے امیدوار فخر حیات لالیکا خصوصی شرکت کرینگے اور اپنے علاقے اور پنجاب کے حالات اور گورنمنٹ کی ناقص کارکردگی پر اظہار خیال کرینگے ۔اسکے ساتھ ساتھ ویلز کے نائب صدر اور خانقہ ڈوگراں سے حلقہ NA135 کے امیدوار شہباز مختار بھٹی جو آج ہی اپنے حلقے سے واپس برطانیہ لوٹے ہیں وہ اپنے حلقے کے درپیش مسائل اور پنجاب کی سیاست پر خصوصی بات کرینگے ۔برطانیہ کے صدر ریاض حسن جو اس جلسہ کے مہمان خصوصی بھی ہیں اس جلسہ میں اوورسیز ووٹنگ رائیٹس پر پی ٹی آئی یوکے کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن اور اسکے محرکات پر عوام کو آگاہ کرینگے۔ ساتھ ہی ساتھ اگلے جنرل الیکشن 2018 کے حوالے سے پی ٹی آئی برطانیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششیں ، سپورٹ اور الیکشن مہم پر عوام کو اعتماد میں لینگے سائوتھ ویسٹ برسٹل کا یہ جلسہ اس حوالے سے بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں برسٹل کے مشہور سماجی رہنما اور شاعر شاہد اعوان خصوصی طور پر پی ٹی آئی اور پاکستانی سیاست پر تیار کیا گیا اپنا کلام پڑھیں گے ۔اس جلسہ میں خوشی کو دو بالا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اور انکے پیغام کو آگے پہنچانے کیلئے حال ہی میں پی ٹی آئی کراچی کے عمران اسمائیل کی طرف سے جاری کئے گئے گانے روک سکو تو روک لو ، اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی طرف سے عرفان خان کے اشتراک سے تیار شدہ پی ٹی آئی سونگز مجھے کیوں نکالا اور خان دا بلا اور اہم ویڈیو پیغامات خصوصی طور پر پروجیکٹر سکرینز پر نشر کئے جائینگے۔ اس جلسہ کے آرگنائزر اور صدر ساتھ ویسٹ نے پریس سے بات کرتے ہوئے بتاتا کہ یہ ایک اوپن کمیونٹی جلسہ ہوگا جہاں اس میں بہت سارے اہم موضوعات پر سینئر لیڈرشپ کو سننے کا موقع ملے گا وہیں اس میں ایونٹ کمیٹی کی طرف سے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved