لندن،ٹرمپ مخالف بیان، صادق خان کی تقریر کے دوران امریکی صدر کے حامیوں کا ہنگامہ
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(آئی این پی)لندن کے میئر صادق خان ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر اپنی تقریر روکنے پر مجبور ہو گئے، صادق خان نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے دورہ ملتوی کرکے اچھا کیا، لندن کے اکثر شہری ان کی آمد کے خلاف تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میئر آف لندن صادق خان ٹرمپ کے بیان کے بعد مشکل میں پڑ گئے۔ ایک تقریب میں صادق خان کی تقریر کے دوران، ٹرمپ کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ صادق خان تھوڑی دیر کے لئے اپنی تقریر روکنے پر مجبور ہو گئے۔ مظاہرین صادق خان پر برطانوی آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے تھے۔ٹرمپ کا دورہ ملتوی ہونے پر صادق خان کا کہنا تھا

کہ اچھا کیا ڈونلڈ ٹرمپ نہیں آئے، لندن کے اکثر شہری ان کی آمد کے خلاف تھے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی ٹرمپ کا دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کی ذامہ داری صادق خان اور جیرمی کوربن پر ڈال دی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved