انقرہ،ترک مسلح افواج کی طرف سے شام میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں پر توپ فائرنگ
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ (آئی این پی )ترک مسلح افواج نے شام کے شہر آفرین میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے / پی وائی ڈی کے ٹھکانوں پر توپ فائر کئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع حطائے کی سرحد پر متعین توپ یونٹوں نے حاسا اور کرک خان تحصیلوں سے آفرین کے جن دیرے ، میمیلان، مسکن لی اور راکو کے علاقوں میں PYD/PKK کے متعدد ٹھکانوں پر کم از کم 40 فائر کئے۔واضح رہے کہ کل دوپہر کے وقت

جب صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چھٹے معمول کے ضلعی اجلاس میں شام کی دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کا پیغام دیا اس وقت ترک مسلح افواج کے توپچی آفرین میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved