زینب کے قاتل اورظلم کے ذمہ دارکرپٹ حکمران ہیں،پاکستان رابطہ کونسل
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی رہنمائوں چیئرمین مفتی فضل احمد قادری ،جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس، سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر ، وائس چیئرمین قاضی ساجد ظفرنے ا پنے ایک مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی زینب کا قتل اور اس ظلم کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں ملک میں عدل اور انصاف نہ ہونے کی وجہ سے معصوم لوگ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں پولیس میں ایسے مجرم پیشہ لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں جو ایسے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں پیسہ کھا کر اس طرح کے قتل کراتے ہیں حکومت کے با اثر ممبران اسمبلی ان کی پشت پناہی کرتے ہیں جو لوگ کروڑں روپے خرچ کر کے منتخب ہوتے ہیں وہ پھر اس طرح اپنا سرمایہ پورا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے لیے گلی گلی انصاف مانگ رہے ہیں اگر معصوم بچوں کے ساتھ حکمرانوں نے انصاف کیا ہوتا تو در در کی ٹھو کریں نہ کھاتے پھرتے آج قصور کے سارے ممبران اسمبلی مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جاگیرداروں اور وڈیروں کے علاقوں میں ایسے دہشت گردوں کو پناہ دی جاتی ہے اور پولیس بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتی فوج کو ان علاقوںکا آپریشن کرنا چاہے ملک میں جتنی اس طرح کے قتل اور اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں ان میں یہی لوگ شامل ہوتے ہیں جاگیرداروں نے ایسے لوگ تیار کر رکھے ہیں جن پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور مجرموں کو پناہ مل جاتی ہے۔ رابطہ کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے مجرم گرفتار نہیں ہوتے پولیس کی ملی بھگت کے بغیر اس طرح کے لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے زینب کے قاتل اسی وجہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے بڑے اور با اثر لوگ ان کے ساتھ ہیں اور متاثرین کو ڈرا دھمکاکر ایسی گواہیاں پیش کی جاتی ہیں اور پھر یہ ظالم بری ہوجاتے ہیں سیاسی جماعتوں میں بھی ایسے گلو بٹ شامل کیے جاتے ہیں جن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved