پاکستان اورپی ایس پی کامستقبل روشن ہے،الطاف شاہد
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی قیادت میں بلوچ عوام استحکام پاکستان کیلئے متحد اورمتحرک ہورہے ہیں ۔پاکستان اورپاک سرزمین پارٹی دونوں کامستقبل روشن ہے،آنیوالے انتخاب میں ہماری سیلاب کی صورت شعبدہ باز پارٹیوں ۔پی ایس پی کی قومی قیادت قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔بلوچستان میں پاک سرزمین پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کی زبردست پذیرائی سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ مصطفی کمال نے منافرت اورصوبائیت اورموروثی سیاست کاتابوت سمندر بردکردیا ۔وہ صوبوں کے درمیان مصنوعی دوریاں مٹارہے ہیں۔مصطفی کمال نے ستربرس کی کوتاہیوں کودرست کرنے کابیڑااٹھایا ہے ،چاروں صوبوں کے باشعور نوجوان بھی اس قومی کاز میں ان کے ساتھ ہیں۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ غیوربلوچ بھائی پاکستان کاسرمایہ افتخار ہیں،دنیا کی کوئی طاقت انہیں پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرسکتی ،جوچند گمراہ لوگ پہاڑوں پرگئے تھے انہیں بھی اپنی غلطی کااحساس ہوگیا ہے اوروہ قومی دھارے میں واپس آرہے ہیں۔مصطفی کمال کی صورت میں قابل اعتماد قیادت ناراض بلوچ بھائیوں کے تحفظات دورکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بلوچ قوم کی پاکستانیت قابل فخر اورقابل رشک ہے،وہ مادروطن کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ماضی میں چندعاقبت نااندیش حکمرانوں نے بلوچ بھائی بہنوں کومحرومیاں دی ہیں مگر پی ایس پی کی قیادت ان محرومیوں کامداواکرے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved