ماسکو،روسی حکومت کا جنوری میں غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کا فیصلہ
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ماسکو ۔ (اے پی پی) روس کی حکومت نے جنوری کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 4.25 ارب ڈالر کے ذخائر کی خریداری کی جائے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی خریدار کا فیصلہ خام تیل کے نرخوں میں اضافے کے بعد ہونے والی اضافی آمدنی کے باعث کیا گیا ہے

۔منصوبے کے تحت 15 جنوری سے 6 فروری کے دوران 242 ارب روبل ( 4.25 ارب ڈالر) کے برابر غیر ملکی زرمبادلہ کی خریداری کی جائے گی۔منصوبے کا مقصد غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر کو مستحکم کرنا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved