برلن،جرمن حکومت کا افغانستان میں سفارت خانہ کنٹینر میں کھولنے کا فیصلہ
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس موسم گرما میں افغانستان کے لیے جرمن سفارت خانہ کابل میں کنٹینرز میں کھول دیا جائے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کی شائع رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جرمن سفارت خانے کی عمارت تعمیر کرنے کے لیے کم از کم چار برس کا عرصہ درکار ہے اس لئے کنٹینرز میں سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔ آج کل افغان دارالحکومت کابل میں متعین جرمن سفیر والٹر ہاسمان امریکی سفارت خانے میں دفتری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے ڈیئر اشپیگل کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved