لندن،رواں سیزن کے دوران کافی کی عالمی پیداوار158.8 ملین بیگ رہنے کی توقع
  14  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران کافی کی عالمی پیداوار 60 کلوگرام کے 158.8 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے جس کی وجہ روبسٹا کافی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے دوران کافی کی عالمی پیداوار بڑھ کر 60 کلوگرام کے 158.8 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو سیزن 2016-17 ء کی نسبت 0.7 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سیزن میں اربیکا کافی کی عالمی پیداوار 60 کلوگرام کے 97.3 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو 2016-17 ء کی نسبت 1.1 فیصد کم ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ برازیل میں اربیکا کافی کی پیداوار میں 6.7 فیصد کمی ہے، جہاں صرف 38.63 ملین بیگ اربیکا کافی پیدا ہونے کا امکان ہے

۔کولمبیا کی پیداوار بھی 4.3 فیصد کمی کے ساتھ 14 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے۔رواں سیزن کے دوران روبسٹا کافی کی عالمی پیداوار 61.5 ملین بیگ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو سیزن 2016-17 ء کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔روبسٹا کافی کی پیداوار میں اضافے کی اہم وجہ ویتنام میں اس کی ریکارڈ پیداوار ہے جہاں 28.5 ملین بیگ کافی پیدا ہونے کی توقع ہے جو 2016-17 ء کی نسبت 11.6 فیصد زیادہ ہوگی۔ماہرین نے سیزن 2017-18 ء کے دوران کافی کی عالمی کھپت بڑھ کر 157.6 ملین بیگ رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ 2016-17 ء کی کھپت 155.1 ملین بیگ رہی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved