حق خودارادیت ملنےتک کشمیریوں کاساتھ دینگے،ممبریورپین پارلیمنٹ
  6  فروری‬‮  2018     |     یورپ

ہائی ویکمب (پ ر) سابق چیئرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسلر محبوب حسین بھٹی نے آکسفورڈ میں یورپین یونین میں فرینڈز آف کشمیر فورم کے ممبر جیمز ایل اور ممبر یورپین پارلیمنٹ رچرڈایشفورڈنے پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں سے مسئلہ کشمیر کو یورپین یونین میں موثر طریقہ سے اٹھانے کے لئے حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ ایم ای پیز جیمز ایلس اور رچرڈ ایش نے چیئرمین کشمیر فورم کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ کی طرح مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے جو بھی فورم میسر ہیں ان پر جذبہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات جاری رکھیں گے اور خاص طور پر پانچ فروری کے دن کشمیریوں کو بالخصوص یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جدوجہد کا اس وقت تک ساتھ دیں گے جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔ چیئرمین محبوب حسین بھٹی نے دونوں رہنمائوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی غیر متزلزل حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ بہت جلد یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر موثر لابنگ سے مسئلہ کشمیر پر کام ہوگا۔ چیئرمین محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ پانچ فروری کا دن اس لئے اہم ہے کہ بھارتی فوج اور بھارت کے جبر کے سامنے ڈٹے ہوئے کشمیریوں کو یہ باور کیا جائے کہ وہ اس تحریک آزادی میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ تمام کشمیریوں کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے والے آزادی پسند اقوام کے افراد ان کے جدوجہد میں شامل ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو اپنی منزل ضرور حاصل ہوگی۔ چیئرمین محبوب بھٹی نے بھارتی حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے خون بہانے سے مسئلہ کشمیر ہرگز حل نہیں ہوسکتا اس لئے بھارتی حکومت کو چاہئے کہ اس جبر و ستم کی روش کو ترک کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز جلد از جلد کرے تاکہ خطہ امن کا گہوارہ بن سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved