لندن،صدر کیتھرین روڈ کمیونٹی سنٹر کے ز یر اہتما م مشاعرہ
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر )چوہدری محبوب احمد محبوب صدر کیتھرین روڈ کمیونٹی سنٹر کے ز یر اہتما م ایک مشاعرہ منعقد ہو ا ۔ سب سے پہلے شر کاء مہمانان کی چائے ،بسکٹ اور سموسوں سے خاطر تواضع کی ۔عبدالروف قاضی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔پہلے حصے میں عبدالروف قاضی کی لکھی ہوئی کتاب السیاحت الارض حصہ سوم کی روہنمائی ہو ئی ۔ ا ن کی تصنیف اس قدر کا میا ب ثابت ہو ئی کہ انکی کتاب ہاتھوں ہاتھ بک گئی۔ قاضی عبدالروف اس سے قبل دو حصے لکھ چکے ہیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد شریف بقا تھے انہوں نے کہا کے وہ خود بھی چند دن سپین گزار آئے ہیں ۔قاضی عبد الر و ف کی کتاب پڑھنے کے بعد واضع ہوا کے وہ تشنگی محسوس کرتے ہیں۔ غلام منہاس، مرزا شکیب ،اور امجد مرزا امجد جو کہ سٹیج پر بیٹھے ہوے تھے۔ انہوں نے بھی اپنے خطاب میں گوہر افشانی کی۔ اس کے بعد مشاعرہ شروع ہوا شعرا حضرات میں امجد مرزا امجد،شیخ محمد یوسف ،پروفیسر شریف بقا،محبوب احمد محبوب،پروفیسر شاہد اقبال،اسلم رشید اسلم،اور کاشف نے اپنا اپنا کلام پیش کیا چوہدر ی محبوب احمد محبوب نے آخر میں میزبان کی حیثیت سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مجلس برخاست ہوئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved