چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ روہنگیامسلمانوں کی امدادکیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن( پ ر )المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لئے بنگلہ دیش پہنچ گئے جہاں وہ برما کے مسلمان مہاجرین کے لئے امداد ی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کے ہمراہ صدف جاوید اور حمزہ میر بھی امدادی ٹیم میں شامل ہیں۔المصطفیٰ کی امدادی ٹیم 15فروری تک کاکس بازار مہاجر کیمپوں میں قیام کر ے گی۔ عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ برما میں فوجی مظالم کی وجہ سے سات لاکھ روہنگیامسلمان کاکس بازار ہجرت کر کے پہنچے جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے ۔ یہ مہاجرین کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں رہائش، خوراک ، علاج ، پینے کے صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کی پہلی چیرٹی ہے جو2013میں برما پہنچی اور وہاں براہ راست امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، گزشتہ برس برما میں فوجی آپریشن کے دوران ہزاروں مسلمان شہید ہو گئے ، گھروں کو جلانے کی وجہ سے ایک لاکھ مسلمان بے گھر ہو گئے جبکہ سات لاکھ مسلمان بنگلہ دیش میں ہجرت پر مجبور ہو گئے ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس سے امدادی کاموں میں مصروف ہے جس کے دوران لارڈ نذیر ، مخیر افراد اور صحافیوں کا وفد بھی دورہ کر چکا ہے ۔ المصطفیٰ مجموعی طور پر 30لاکھ پونڈ کا امداد ی سامان تقسیم کر چکی ہے جن میں خیموں ،خوراک، پینے کے صاف پانی ، ادویات اور نقد مالی امداد شامل ہے ، مساجد کی تعمیر بھی جاری ہے جبکہ آئمہ کرام کو دکانیں کھول کر دی گئی ہیں تاکہ وہ باعزت گزر و بسر کر سکیں۔ عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ وہ دس روزہ دورے کے دوران برما کے مسلمان مہاجرین کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے ٹیوب ویل، ہینڈ پمپ، غذائی سامان ، جوتے ، کپڑے ، بچوں کے دودھ اور کپڑے تقسیم کریں گے ۔ انھوں نے مخیر افراد سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ برما کے مسلمانوں کی امداد کے لئے المصطفیٰ سے کھلے دل کے ساتھ تعاون کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved