مظفرآبادجلسے سے مخالفین کوہلاکررکھ دیا،کامران منظور
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے مظفرآباد جلسے نے مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے کامیاب جلسہ کا کریڈٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے جنہوں نے کم عرصہ میں آزادکشمیر کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے میاں نو از شریف کشمیریوں کے رہبر رہنما اور حقیقی قائدہیں کشمیریوں نے میاں نو از شریف کا شاندار لازوال اور بے مثال استقبال کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ پوری کشمیری قوم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحدد متفق اور نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف کی کشمیریوں سے محبت لازوال ہے کشمیری نواز شریف سے بے حد محبت رکھتے ہیں راجہ فاروق حیدر کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں کشمیری بہت جلد آزادی کی منزل سے ہمکنار ہونگے ۔ پوری کشمیری قیادت نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف 2018ء کے الیکشن میں بھی کلین سویپ کریں گے اور پاکستان کی قیادت سنبھال کر نئے سرے سے تعمیر وترقی اور پاکستانی قوم کی خدمت کرکے مہنگائی ، بے روزگاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ بنیادی ضروریات کی فراہمی صحت وتعلیم کی سہولتیں ہر گھر میں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر میں نو از شریف کے ویژن گڈگور ننس کے فروغ کے لیے سرگرداں ہیں ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیر وترقی کو عملی جامہ پہنچانے اور گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کر دار سرانجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف عوام کے دلوں پرراج کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں بھی جا تے ہیں توعوام کا سیلاب ان کو دیکھنے کے لیے امڈ آتا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ آئند ہ پانچ سالہ دور بھی مسلم لیگ نون کا ہے مسلم لیگ نون خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے عوامی مسائل سڑکیں ، موٹروے ، ہسپتال ، میٹروبس اور نج ٹرین، سکول ، کالجز ، یونیورسٹی کا قیام مسلم لیگ اور میاں نواز کی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے کشمیری دل وجا ن سے نواز شریف سے محبت رکھتے ہیں ۔ اس لیے کہ نواز شریف کا کردار بے مثال ہے ان کے خلاف سازشیں کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved