حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرپرواضح پالیسی اختیارکرے،محمدغالب
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری آزادی کے حصول تک مظلوم کشمیریوں کے پشتیبا ن رہیںگے ۔ پوری ملت کشمیر یومِ یکجہتی کشمیرکے موقع پر جماعتِ اسلا می کے سابق امیر مرحوم و مغفور قاضی حسین احمد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اس لیے کہ انہوں نے ہی اس دن کا آغاز کیا تھا۔وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت بھی مسئلہ کشمیر پر واضح پالیسی اختیار کرے اس لیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اہم ترین فریق ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کشمیر ہاؤس برمنگھم میں خصوصی تقریب سے اپنے کلیدی خطا ب میں کیا۔ انہوں نے کہا ''یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان، آزاد کشمیر ،یورپ، مڈل ایسٹ اور پوری دنیا میں ہونے والی ریلیوں، سیمینا رز، مظاہروں ،انسانی ہاتھوں کی زنجیروں اور جلوسوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ کروڑوں دل ان کی حمایت میں دھڑکتے ہیںکہ شہداء کی عظیم الشان قر با نیوں کے نتیجے میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا اور غلا می کی سیا ہ رات بہت جلد ختم ہو جا ئے گی ۔تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے صدر را جہ فہیم اکرم کیا نی نے کہا '' آج کا دن ہمارے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔یہ دن ہمیں یا د دلا تا ہے کہ کشمیر کے غیور مسلما نوں نے کبھی بھی غلا می کو قبول نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھا رتی مظالم کے سامنے ڈٹ کر آزادی کی آواز بلند کی۔اس کی پاداش میں ان پر گو لیاں بر سائی گئیں لیکن انہوں نے جا م ِ شہا دت نو ش کرنا تو قبول کر لیا لیکن حق و سچ کہنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں رہے''۔انہوں نے کہا '' ہم ہندوستانی وزیرِ اعظم کے مجوزہ دورہ بر طا نیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوامِ عالم کو یا د دلا تے ہیں مودی کے ہا تھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں لہٰذا اسے بھی بر طا نیہ میں خوش آمدید نہ کہا جا ئے۔انہوں نے مودی کی بر طا نیہ یاترا کے موقع پر ایک بہت بڑے مظاہرے کا اعلا ن بھی کیا ۔یوکے اسلامک مشن کے سابق صدر مولا نا سرفرازاحمد مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میںکہا کہ '' شہداء کی عظیم الشان قربا نیا ں آزاد کشمیر اور پاکستان کے بے حس حکمرانوں سے مطا لبہ کر رہی ہیں کہ وہ مفادات کی سیا ست سے با ہر نکل کر کشمیریوں کے حق ِ خود ارادیت کی واضح الفاظ میں حما یت کریں اور ان کی ہر سطح پر مدد کریں ورنہ تا ریخ انہیں معاف نہیں کر ے گی اور وہ شہدا ء کے مقدس خون سے بے وفا ئی کے جرم کے مرتکب شما ر کیے جا ئیں گے ۔انہوں نے علم و حکمت کی ضرورت پر زور دیا۔تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے سکرٹری جنرل مفتی عبدا لمجید ند یم نے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کشمیریوں کے مشن کو عالمی سطح پر اجا گر کرنے کی مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی اس لیے کہ شہداء کے مقدس خون کا یہی تقاضا ہے ۔پاکستان رابطہ کونسل کے ڈپٹی سکرٹری جنرل حافظ محمد ادریس کہا '' وقت آگیا ہے کہ شہداء کی قربا نیوں سے ملنے والے سبق کو تازہ کیا ۔ جا ئے اور بھا رت کو واضح الفا ظ میں بتا یا جا ئے کہ کشمیر کے مسلما ن اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں ۔ان کا مطا لبہ آزادی اقوامِ متحدہ کیحقوقِ انسانی کے چا رٹر کے عین مطا بق ہے لہٰذا بھا رت کے لیے ضروری ہے کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں گے ۔پیغامِ اسلام ٹرسٹ بر منگھم کے خطیب مولا نا سجاد نے کہا '' کشمیر ایک بند گلی کی حیثیت اختیا ر کر چکا ہے جہا ں ہو نے والے مظا لم سے ساری دنیا کو بے خبر رکھا جاتا ہے ۔بھا رت عالمی میڈیا اور حقوقِ انسانی کی تنظیموں کو آزادی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر نہیں جا نے دیتا ۔اسے ڈر ہے کہ دنیا کے سامنے اس کا حقیقی اور ڈراؤنا چہرہ آ جا ئے گا اور اس کے دنیا کی دوسری بڑی جمہوریت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جا ئیں گے ۔تحریکِ کشمیر برمنگھم کے صدر شاہنواز ایڈوکیٹ نے کہا '' بر طا نیہ میں بسنے والے کشمیریوں کو چا ہیے کہ وہ شہداء کے آزادی و حریت کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچا نے کی عملی جدوجہد کریں ۔انہوں نے کہا '' اگر ہماری کمیونٹی نے اپنی روایتی بے حسی کو نہ چھوڑا تو تحریکِ آزادی پر اس کے بہت زیا دہ منفی اثرات مرتب ہو ں گے ۔تقریب سے خواجہ محمد سلیمان، فیصل محمود مرزا ، افتخار جگنو ، نعیم ملک ،محمد علی،غضنفر علی ، خواجہ عارف کشمیری اور دوسرے جماعتوں کے ذمہ داران نے بھی خطا ب کیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں نمایاں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں چوہدری اشتیاق لیڑی، منیر احمد رضا، خواجہ نثار احمد، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے آخر میں قاضی حسین احمد کی بلندی درجات اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved