بھارت مقبول بٹ،افضل گروکاجسدخاکی حوالے کرے،علی رضا
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برسلز(پ۔ر)کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام عظیم کشمیری شہدا مقبول بٹ اور افضل گرو کی برسی ہفتہ دس فروری کو برسلز میں مکمل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس موقع پر اپنے ایک بیان میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے دونوں شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان عظیم کشمیری سپوتوں نے شمع کی مانند تحریک آزادی کشمیرکو روشنی فراہم کی ہے۔انھوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان دونوں شہدا کے جسدخاکی بلاتاخیر ان کے لواحقین کے حوالے کرے تاکہ ان کی باقاعدہ آخری رسومات اداکی جاسکیں اوردرست طریقے سے تدفین ہوسکے۔ یادرہے کہ محمد مقبول بٹ کو گیارہ فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کے جسد خاکی کوان کے وارثین کی مرضی کے خلاف وہاں ہی جیل میں دفن کردیاگیاتھا۔ ایک اورکشمیری حریت پسند محمد افضل گرو کو بھی اسی جیل میں فروری 2013 کو پھانسی دے کر وہاں ہی دفن کردیاگیا تھا۔ افضل گرو کی پھانسی پر نہ صرف مقبوضہ کشمیرسخت ردعمل ظاہرکیا گیااور احتجاج کیاگیابلکہ دنیاکی انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن کے علمبرداروں نے بھی اس بھارتی اقدام پر سخت غم وغصے کا اظہارکیاتھا۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سیدنے عالمی برداری خصوصا یورپی یونین سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارتی رویے کا سختی سے نوٹس لے کرنئی دہلی پر دبا ڈالے تاکہ افضل گرو اور مقبول بٹ شہید کی میتوں کو ورثا کے حوالے کیاجائے ۔انھوں نے کہاکہ کتناظلم اورغیرانسانی فعل ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گرو کوپھانسی دینے کے بعد انکے اجسادخاکی کو بھی بھارت نے قید کررکھاہے۔ دنیاکا کوئی بھی مہذب معاشرہ اس طرح کارویہ اختیارنہیں کرتا۔ انھوں نے واضح کیاکہ پھانسیاں دے کر اور ظلم و جبر کے ذریعے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتا بلکہ اسے کشمیریوں کوانکا حق خودارادیت دیناہوگا۔ علی رضاسید نے مقبوضہ کشمیر میں قید سیاسی رہنماوں کی رہائی اور ماورائے عدالت قتل و غارت کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ بھارت ظلم و بربریت کرکے تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دباسکتا۔ کشمیریوں کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی اور انہیں ایک دن ضرور آزادی ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved