طارق محموداپنانام نیکوکاروں میں لکھواگئے،پیرابواحمد،راجہ سجاول
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)قدرت ہر شے پر قادر ہے زندگی و موت صرف واحدہ لاشریک کے ہاتھ میں ہے ہر جاندار شے کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ مرنے کے بعد حقیقی زندگی کا آغاز ہوتا ہے اگر زندگی میں اچھے اعمال کئے ہوں گے تو ان کا صلہ مرنے کے بعد ملے گا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی مولانا طارق محمود جہلمی عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان تشریف لے گئے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے اور ہم سب کو افسردہ کرگئے لیکن دین اسلام کے لئے ان کی خدمات اور ثناء مصطفی سنا سنا کر ضرور اپنا نام نیک کاروں میں لکھوا گئے ہم رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دلی دعا گو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اپنے حبیبۖ کے صدقے اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین ' عزیز و اقارب' قریبی رفقاء کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں (آمین) ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار پیر طریقت' رہبر شریعت حضرت پیر ابو احمد محمد ندیم ارشاد' برطانیہ کی سماجی و سیاسی شخصیت راجہ سجاول حسین' عیب مدنی' محمد حسیب مدنی و دیگر سماجی' سیاسی ' مذہبی شخصیات نے کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved