بلیک برن،شہناز صدیق کے تایا حاجی محمد مالک انتقال کرگئے
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بلیک برن (پ ر) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ برطانیہ کی مرکزی صدر محترمہ شہناز صدیق کے تایا جان حاجی محمد مالک گزشتہ روز بلیک برن میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک ' سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری' سینئر نائب صدر اشفاق عاشق' چیف آرگنائزر لالہ عجائب' نائب صدر چوہدری محمد ممتاز' ینئر ممبر آرگنائزنگ کمیٹی پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ چوہدری محمد سردار سٹاکسٹن برانچ کے صدر چوہدری خالد بندرال' سیکرٹری جنرل راجہ محمد شبیر' نائب صدر چوہدری محمد جہانگیر' مڈل برا کے صدر چوہدری عبدالمجید' جنرل سیکرٹری چوہدری آصف اقبال' چوہدری محمد شعبان' ڈیوز بری برانچ کے صدر چوہدری محمد فاضل' مانچسٹر کے صدر امجد بٹ' اولڈہم کے صدر چوہدری شیر باز' جنرل سیکرٹری طاہر ایوب' بلیک برن کے صدر حاجی محمد مشتاق' جنرل سیکرٹری ضمیر احمد' چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آئر لینڈ پیر شیراز حسین پیرزادہ' مرکزی رہنما چوہدری محمد عجائب اور دیگر نے کہا ہے کہ حاجی محمد مالک کی وفات کا انتہائی دکھ ہوا ہے چوہدری محمد مالک ایک دیانتدار اور نیک سیرت انسان تھے ان کی وفات سے ہم ایک اچھے انسان سے محروم ہوگئے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم محترمہ شہناز صدیق اور ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شرک ہیں ان رہنمائوں نے کہا اﷲ تعالیٰ حاجی محمد مالک کی مغفرت فرمائے اور دنیا عارضی ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے حاجی محمد مالک مرحوم نے ساری زندگی شرافت میں گزاری اور لوگوں کے دکھ درد بانٹنے تھے اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمل عطا فرمائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved