بریڈفورڈ،مشعال کوخراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب10فروری کوہوگی
  7  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) پاکستانی شہر مردان کی یونیورسٹی میں مذہبی جنونیوں کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے بے گناہ مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مشال خان کے والد محمد اقبال لالہ کی استقبالیہ تقریب ہفتہ 10 فروری کو 3:30بجے خدمت سینٹر، سپنسر روڈ، بریڈ فورڈ 7میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان ایسی ہی جنونیت کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجب کریں گے۔ تقریب کا اہتمام ساؤتھ ایشین پیپلز فورم اور عوامی ورکرز پارٹی نے کیا ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں توہین مذھب کا غلط استعمال، معصوم انسانوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ روا رکھنے کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنا اور اس درندگی کا نشانہ بننے والے بے گناہوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔ تمام امن پسند، عوام دوست اور محب وطن شہریوں سے مشال خان کے والد محمد اقبال لالہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ اور آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے ایک بچے کی والدہ بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved