کشمیریوں کے جذبہ حریت کوسلام پیش کرتے ہیں،فریدالدین
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری فریدالدین لودھی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر یورپ کے مختلف ممالک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ جس یکجہتی کا اظہار کیا احتجاجی مظاہرے کشمیر ریلز ، تقریبات اور سمیناز منعقدکیے گے اس سے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت اور بھارت کے انسانیت سوز مظالم دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملی ہے کشمیری حریت پسند قیادت اور عوام جس استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں بھارت کی سات لاکھ فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں ان کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف یورپین ممالک کے ممبران پارلیمنٹ انسانی حقوق کی تنظیوں میڈیا اور عوامی سطح پر یورپین زبانوں میں لٹریچر کی تقسیم سے دوسری کمیونٹیز تک مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی حق اور انصاف پر مبنی جد و جہد کو اجاگر کیا گیا ہے تحریک کشمیر یورپ کی مرکزی اور مقامی قیادت نے مختلف پروگراموں میں شرکت کر کے عوام کی رہنمائی کی ہے ۔ فرید لودھی نے کہا کہ یورپ میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اور تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر کے یہ واضع پیغام دیا ہے کہ دنیا کے آزادی، جمہوریت اور انسانیت پسند عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں بھارت ایک ظالم قاتل اور دہشت گرد ملک ہے بھارت جمہوریت اور کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور عالمی امن کے علمبرداروں کے لیے لمحہ ہ فکریہ ہے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آگے بڑھیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved