بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
پاکستان ڈاکٹرقاسم کی رہائی کیلئے اقدامات کرے،تنویراحمد
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ دختراں ملت کشمیر کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کے خا و ند ڈاکٹر محمد قاسم فکتو گذشتہ 25 سال سے بھارتی جیل میں پابند سلال ہیں ان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں ہوئی پاکستان کے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقا ت کا کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے بھارت کے ان انسانیت سوز مظالم کو کہیں بھی پیش نہیں کیا جاتا اتنے عرصہ سے ایک پُرامن شہری بھارت کے ظلم اور بربریت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران اور سیاستدان نریندر مودی کے ساتھے چوری چھپے ملتے ہیں کسی کے اندر اتنی جرات اور ہمت نہیںکہ وہ ڈاکٹر قاسم جیسے لوگوں کا مسئلہ بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھا سکیں سب اپنے اپنے کاروبار کر رہے ہیں کسی کو کوئی فکر نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے پہلے کہا جاتا تھا کہ وزیر خارجہ نہیں اب وزیر خارجہ ہیں مگر کہیں نظر نہیں آتے کہیں دنوں سے خواجہ آصف منظر عام سے غائب ہے شائد وہ بھی دئبی میں اپنی نوکری پر چلے گے ہیں ۔ تنویر سعید نے کہا ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو ڈاکٹر قاسم کو اتنے سال سے جیل میں پابند سلاسل رکھنے پر بھارتی حکومت سے احتجاج کرنا چاہئے ان کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے اور دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ بھارت کس طرح کا ظالم ملک ہے ظلم اور تشدد کر رہا ہے اور ڈاکٹر قاسم کی رہائی کے فوری اقدامات کرنے چاہئے پاکستان کے حکمران جس سیاسی اور سفارتی حمائت کا بار بار اعلان کر رہے ہیں وہ اب نظر آنی چاہئے یا پھر کشمیریوں کو بتا دیا جائے کہ ان کی وہ کوئی مدد نہیں کر سکتے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved