کشمیر حقیقتاًپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے،عمرتوحیدی
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

اولڈہم (پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ کشمیر حقیقی معنوں میں پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، اس سے ہم کسی بھی صورت دست بردار نہیں ہوسکتے، اکھنڈ بھارت کا دعوی کرنے والا ہندوستان ایشیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں کشمیری وفد سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام عالم سے کیے گئے وعدوں سے مکر رہا ہے، لیکن اس ک باوجود حریت پسند کشمیریوں کی لازوال آفرین جدوجہد اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور بھارت بہت جلد کشمیر سے بھاگے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمر توحیدی نے کہا کہ گزشتہ چند عشروں سے کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے اور وہ کسی خاموش تماشائی کی طرح چپ کی چادر لپیٹے ہوئے اپنی آنکھوں پہ پٹی باندھے بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلنی ہوگی، بھارتی ظلم کے خلاف ایک قدم آگے بڑھ کر جارحانہ اقدام وقت کی پکار اور ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved