نوازشریف آج بھی عوام کے مقبول لیڈرہیں،چوہدری شوکت
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) بریڈ فورد کے دینی اور سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں 2018ء کے الیکشن کی تیاری کے لئے سیاسی پارٹیاں شہر شہر جلسے کر رہی ہیں جو کہ ایک روٹین کی بات ہے کہ عوام کو موبائل کریں اور اپنی پارٹی کا منشور اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں کہ اگر انکو منتخب کیا گیا تو وہ ملک اور قوم کے لئے کیا کیا کام کریں گے مگر یہاں تو سلسلہ مختلف ہے 5فروری کو موچی دروازہ لاہور کا جلسہ دیکھا اور سنا جو بازاری زبان وہاں استعمال کی گئی وہ سن کر لوگوں کے سر شرم سے جھُک گئے مگر مقرر کو رتی بھر شرم نہ آئی یہ لوگ اپنی نئی نوجوان نسل کو کیا سبق دے رہے ہیں کہ یہ سیاست کا گند ہے اس لئے یہ اپنی اولادوں کو تم پر مسلط کرنے کے لئے تیار کر رہے ہیں جہاں بڑوں کا یہ حال ہوگا تو چھوٹے تو انکی نقل ہی کریں گے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ مومن، گوجرانوالہ، پشاور، مظفر آباد میں جلسے کئے اور عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ نواز شریف آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کو عوام دل و جان سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ضامن تصور کرتے ہیں اور عوام سمجھتے ہیں کہ اُنکو سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے راستہ سے ہٹایا گیا ہے آج بھی وہ عوام میں بہت پاپولر لیڈر ہیں مگر کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو ملک کو آج کے کرائسس سے نکال کر بڑھکیںمارنے اور گالیاں دینے والے اور فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والے لیڈر نہیں ہوتے۔ وہ گند پھیلانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اُنکی شہرت اور بلے بلے صرف چند ٹی وی تک ہوتی ہے جو دن میں تین تین بار بیان بدلیں اور جھوٹ پر جھوٹ بولے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کی بدقسمتی کہ ایل او سی پر ہندوستان کی فوج ہر روز بلااشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ لوگوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور دہشت گردی کرکے روزانہ کشمیری شہریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے اور کشمیری اللہ کے بعد پاکستان پر بھروسہ کر رہے ہیں کہ یہ انکو آزادی دلواکر دم لیں گے مگر جب ہم پاکستانی سیاستدانوں کی حالت دیکھتے ہیں تو سر شرم سے جھُک جاتے ہیں یہ تو آپس میں لڑتے اور ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالتے ہی نظر آتے ہیں یہ کشمیریوں کی کیا مدد کرینگے جبکہ ہر کام کے لئے عوام فوج اور سپریم کورٹ سے مدد مانگتے ہیں سیاستدانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved