زائد المیعاد نیکوپ کارڈ پر پاکستان کا سفر نہیں کیا جاسکتا،امجدعلی
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) زائد المیعاد نیکوپ کارڈ پر پاکستان کا سفر نہیں کیا جاسکتا۔ نیکوپ کارڈ کی معیاد ہونا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان جانے کے لئے ختم شدہ نیکوپ کارڈ بھی سفر کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے پاس سرکاری طورپر اس سلسلہ میں کوئی بھی کنفرمیشن نہیں آئی اور نہ ہی ایئر لائنز کو اس متعلق آگاہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل بریڈ فورڈ احمد امجد علی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان جانے کے لئے زائد المیعاد کارڈ پر سفر نہیں کیا جاسکتا۔ نیکوپ کارڈ کی معیاد ہونا ضروری ہے یا پھر آپ کے پاس پاکستان سفر کرنے کے لئے ویزا ہو۔ پاکستان جانے کے خواہشمند اپنے سفری کاغذات لازمی چیک کرلیں کہ ان کے پاس ویزہ یا نیکوپ کارڈ معیاد میں ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved