لندن،پیرعلائوالدین صدیقی کی خدمات پرتعزیتی ریفرنس آج ہوگا
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(نمائندہ اوصاف) قائد تحریک تحفظ ناموس رسالتۖشیخ العالم مرحوم پیر علاؤ الدین صدیقی نیریاں شریف آزاد کشمیر کی حیات و خدمات کے سلسلے میں ایک تعزیتی ریفرنس اور ایک عظیم الشان عرس مبارک زیر نگرانی علامہ غلام ربانی افغانی چیئرمین فیضان اسلام ٹرسٹ یو کے مورخہ 9 فروری بروز جمعة المبارک شام ساڑھے سات بجے (7:30 P.M) بعد از نماز عشاء فیضان اسلام سنٹر 757، لیبرج روڈ والتھم سٹو لندن پوسٹ کوڈ E 17 9DZ میں منعقد ہوگا اس محفل کے مہمان خصوصی علامہ پیر ڈاکٹر محمد سلطان العارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر ہوں گے۔ تقریب میں برطانیہ بھر سے ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام، خلفائے کرام اور اہل فکر و نظر شیخ العالم کی زندگی پر اپنے اپنے انداز سے روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ تقریب میں مرکزی امیر جماعت اہل سنت برطانیہ علامہ قاری خلیل احمد حقانی، ناظم اعلیٰ اہل سنت برطانیہ پیر مصباح الملک لقمانوی، نائب صدر پیر طیب الرحمٰن قادری، صاحبزادہ غلام جیلانی، خلیفہ علامہ محمد نواز ہزاروی، علامہ محمد طاہر اور دیگر شریک ہوں گے۔علامہ غلام ربانی افغانی نے تمام شمع رسالت کے پروانوں، محبین، مریدین، متولین اور اہل محبت و عقیدت کو اس پاک محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا کہ ایسے ولیوں کی محفل میں شریک ہوکر اپنی آخرت کیلئے سامان تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے اختتام پر جملہ شرکاء کے لئے لنگر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved