ٹیکسوں پرفاروق حیدرکی ہٹ دھرمی سمجھ سے بالاترہے،شیرازاحمد
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) حکومت آزاد کشمیر میرپور سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ میرپور دوہرے ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمے کے لئے پرامن احتجاج پر راجہ فاروق حیدر کی ہٹ دھرمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر راجہ فاروق حیدر نے اہلیان میرپور کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو برطانیہ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر بریڈ فورڈ کے صدر چوہدری شیراز احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر عوامی مسائل پر توجہ دینے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے میاں نواز شریف کی تعریفیں کرنے میں مصرف رہتے ہیں تاکہ ان کا اقتدار محفوظ رہے۔ چوہدری شیراز احمد نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر آزاد کشمیر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو ریاست بھر میں احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت اہم مراحل میں داخل ہوچکی ہے لہٰذا آزاد کشمیر اور تارکین وطن کشمیریوں کو مسائل میں الجھاکر تحریک آزادی کشمیر سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔ راجہ فاروق حیدر عوامی مسائل کو فوری حل کریں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تمام محکموں میں بلاوجہ برطرف کئے جانے والے ملازمین کو بھی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved