میرپور سے اداروں کی منتقلی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،ریاض احمد
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) آزاد کشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، میرپور میں دوہرے ٹیکسوں کے نفاذ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ اور میرپور سے اداروں کی منتقلی کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ کی سیاسی سماجی شخصیت ریاض احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں اور مسائل بہتر طریقے سے حل ہوسکیں اور منتخب نمائندے بہتر انداز میں قانون سازی کرسکیں۔ ریاض احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے آزاد کشمیر کی تمام جماعتیں مل کر ایک لائحہ عمل اختیار کریں۔ اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پر تسلسل کے ساتھ سیمینار کا انعقاد بھی کیا جانا چاہئے انہوںنے کہا کہ عالمی برادری فوری طورپر بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved