والدین کودیکھنے پربھی حج کاثواب،ہمیں موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے،علمائ
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(نمائندہ اوصاف) اللہ کریم اور اُس کے رسول ۖ کی تعلیمات میں انسانی حقوق میں سب سے نمایاں اور ممتاز مقام والدین کو عطا کیا گیا ہے ماں باپ کے پیارسے انکارناممکن ہے۔ الحمد اللہ اللہ تعالیٰ والدین کے حقوق و فرائض تفصیل سے بتاتا ہے کہ کرنے والے کو اجر اور کوتاہی برتنے پر سزا کا پورا نصاب موجود ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنی عبادت کے حکم کے فوراً بعد والدین کے ساتھ احسان کا حکم دیا ہے والدین کی نافرمانی ایسی بلا ہے کہ باقی سب باتیں کرسکنے والا شخص اللہ تعالیٰ کا نام تک لینے سے محروم ہوجاتا ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوںنے اپنے والدین کی حیات کے دوران ان کی خدمات بجا لانے میں کوئی کسر چھوڑی اور وہ والدین بھی خوش قسمت ہیں جنکی اولاد ان کی زندگی کے بعد ایک سرمایہ اور صدقہ جاریہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار علمائے کرام بشمول مولانا جنید عالم، قاری محمود الحسن فراشوی اور قاری صاق ضیائی نے جامع مسجد غوثیہ لیبرج روڈ میں معروف کاروباری اور کمیونٹی رہنما بیرسٹر عابد حسین کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان علمائے کرام نے مزید کہا کہ اسلام واشگاف الفاظ میں اور کھلے انداز میں بچوں کو اپنے والدین کی فرمانبرداری اور ان کا خیال رکھنے کی ہدایت دیتا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے لئے بنائے گئے ہیں اور والدین کی ناراضگی اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو پیار بھرے اور شفقت بھری نظروں سے دیکھنا ایک حج کے برابر اعمال کی نیکیاں ہیں اس لئے ہمیں اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور جس قدر ممکن ہوسکے نیکیاں سمیٹنی چاہیں۔تقریب میں چیئرمین برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر چوہدری شوکت علی، سابق میئر کونسلر چوہدری لیاقت علی، سابق میئر کونسلر مسعود احمد، ظفراقبال ایڈووکیٹ، برطانیہ ن لیگ کے رہنما عثمان جان، شکور خان، ورلڈ کانگرس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا، چوہدری دلپذیر، رفیق اعوان، کونسلرجوہر خان، راجہ مشتاق، چوہدری سکندر گورایہ، ریاض خان، چوہدری عرفان احمد، راجہ الیاس خان،کونسلر چوہدری محبوب علی، چوہدری محبوب، چوہدری شکور، ڈاکٹر عارف، محمد ولائیت کھوکھر MBE، چوہدری علی اکبر، رفیق مغل، ڈاکٹر عدیل اقبال، خواجہ ظہور خان، سعید بھٹی، نجابت بھٹی، راجہ اللہ دتہ، کونسلر احسان خان، چوہدری اقبال، چوہدری خالد، زبیر اقبال کیانی، چوہدری جہانگیر کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنما شریک ہوئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved