پاکستان انٹرنیشنل سوکافائونڈیشن کارکن،2018کے عالمی کپ میں حصہ لے گا
  8  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بر منگھم( ر بنو ا ز چغتا ئی:نما ئند ہ خصو صی )انٹرنیشنل سوکا فائونڈیشن کا پہلا اجلاس برمنگھم میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جس میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے 52 نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے 5، 6، 7 اور 8 ایسائیڈ فٹبال فارمیٹ کے لئے عالمی فیڈریشن کے قیام کا متفقہ طور پر خیرمقدم کیا اور اس کاوش اور اس کی حمایت پر ٹرنک والا فیملی کا شکریہ ادا کیا۔ فیڈریشن کا مقصد دنیا بھر میں چھوٹی سائیڈ کے فٹبال کے 2.1 ارب کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنا ہے۔ شرکاء نے آئی ایس ایف کے عہدیداروں بالخصوص نائب صدر شاہزیب ٹرنک والا اور تھانوس پاپاڈوپولس جوائنٹ سی ای او کو فیڈریشن میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے جوائنٹ سی ای او تھانوس پاپاڈوپولس نے کہا کہ آئی ایس ایف کا مقصد غیرمراعات یافتہ لیکن باصلاحیت لوگوں کو اس خوبصورت کھیل میں لانا ہے جس کے لئے انہوں نے پاکستان کے علاقے لیاری کی مثال دی جسے 'چھوٹا برازیل' کا نام دیا جاتا ہے اور جو ٹیلنٹ سے بھرپور ہے۔ پاپاڈوپولس نے پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیوں کی بہتری میں ٹرنک والا فیملی کے نمایاں کردار کا بھی ذکر کیا۔ آئی ایس ایف کی جانب سے اکتوبر 2018 میں لزبن، پرتگال میں ہونے والے پہلے عالمی کپ کے شیڈول کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس ایف کی جانب سے 2019 میں کئی بین الاقوامی اور علاقائی ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جن میں یورپین چیمپینز کپ بھی شامل ہو گا۔ نائب صدر شاہزیب ٹرنک والا نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا رکن بن چکا ہے اور پاکستانی ٹیم 2018 کے عالمی کپ میں کھیلے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved