پاکستان تنہاکشمیریوں کاکیس لڑرہاہے،راجہ ابوجہاد
  9  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر ا وور سیز کے مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر راجہ ابوجہاد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میںسے پاکستان واحد ملک ہے جو کشمیر ی عوام کی سیاسی ،سفارتی، اخلاقی، حمایت کر رہا ہے اور کشمیر کا کیس لڑ رہا ہے پوری دنیا میں بے شمار ممالک ہیں جوامن کے چمپئن ہیں مگر کشمیر پر ہو نے والے مظالم پر خاموش تماشا ئی بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ ،عالمی برادری، عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے بھارت اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا جارہاہے،حریت قائدین کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے یا گھروں پر نظر بند ہیں، گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میں خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور پرامن مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے حملے کیے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاپر پابندیاں لگا دی گئی ہیں اور سب سے بڑھ کر بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو غیر موثر بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود 1948میں مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ میں لایا اور کشمیری عوام کو حق استصواب رائے دینے کا اعلان کیا مگر بعدازاں وہ اپنے وعدوں سے منحرف ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے اند رپائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved