آشٹن ٹائون میں لیکس ایگزیکٹو ٹریول شوفرسروس کاآغاز
  9  فروری‬‮  2018     |     یورپ

آشٹن انڈرلائن(محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد نوجوان کاروباری و دیگر شعبہء جات میں نمایاں مقام حاصل کئے ہوئے ہیں۔ برطانوی معیشت کو مضبوط بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نبیل گروپ کے چیئرمین نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے آشٹن ٹاؤن میں لیکس ایگزیکٹو ٹریول شوفر سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر محنت، لگن، ایمانداری کو اپنا شعار بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم جو مقام حاصل کرنا چاہیں نہ کرسکیں ہمیں کاروبار میں خصوصی دلچسپی لینی چاہئے۔ مہمان خصوصی طیب گروپ آف ریسٹورنٹ کے ظہور طیب نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں خصوصاً گریٹر مانچسٹر کے علاقہ میں تاکہ مقامی افراد کو روزگار بھی مل سکے۔ اس پُرمسرت موقع پر سابق امیدوار برائے میئر گریٹر مانچسٹر چوہدری اسلم، برطانیہ کے صحافی عارف چوہدری، سماجی و کمیونٹی رہنما افضل بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر مقامی کاروباری و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved