نجیب نقی چک سواری میں ڈسپنسری تعمیر کروانے میں ناکام،مفت زمین دینے والے لیگی کارکن کودھمکیاں
  9  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت کا ایک اور کارنامہ، اپنے ہی دیرینہ اور مخلص کارکن سے سنگین مذاق اور غلط بیانی سے کام لینے لگی،ڈھانگری بہادر چک سواری کے مقام پر ڈسپنسری کے لئے مفت جگہ دی، ڈسپنسری کی نئی عمارت کے لئے درخواست وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی کو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی موجودگی میں لندن پارلیمنٹ میں ملاقات کے موقع پر دی گئی جس پر فوری عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، ایک سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد تو دور کی بات وزیر موصوف رابطہ کرنے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے دیرینہ اور مخلص کارکن اور بریڈ فورڈ برانچ کے نائب صدر چوہدری ساجد پنوںنے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کے لئے ڈھانگری بہادر چکسواری میں ڈسپنسری کے لئے مفت جگہ دی اور باقاعدہ درخواست ڈاکٹر نجیب نقی کو وزیراعظم کی موجودگی میں دلچسپی پر انہوںنے کہا تھا کہ منظوری ہوجائے گی اور فوری عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔ مگر آج ایک سال گزرنے اور جگہ دئیے جانے کے باوجود ڈسپنسری کی تعمیر اور عملدرآمد کا نشان تک نہیں، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی مسلسل رابطہ کرنے پر اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں کہ ان کو فون نہ کریں۔ چوہدری ساجد پنوں نے کہا کہ اگر حکومت مسائل کو حل نہیں کرسکتی تو تارکین وطن سے جھوٹے وعدے کیوں کرتی ہے۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ چوہدری ساجد پنوںنے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپنسری کی تعمیر فوری طورپر کی جائے اور اس معاملہ کو حل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ میڈیکل سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں اور کسی بڑے جانی نقصان سے بھی بچا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved