ختم نبوت بل منظوری کاکریڈٹ پیرمنورجماعتی کوجاتاہے،سعیدمغل
  9  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے سجادہ نشین علی پور حضرت امیر الملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے انیس نومبر 2017 ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد کے دورہ برطانیہ کے دوران مغربی لنڈن گریفورڈ کشمیر کانفرنس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں نبوت بل کے متعلق درخواست کی تھی کہ پاکستان کی اسمبلی میں بھٹو شہید نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا اور اسمبلی میں متفقہ قرارداد پاس کرائی تھی جس سے مسلم امت نے بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔انہوں نے کہا پچھلے ہفتے مظفر آباد ریاست آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم کی قرارداد متفقہ پاس کی گئی جو امت مسلمہ کے لئے بہترین خوشخبری ہے۔سعید مغل ایم بی ای نے مزید اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا یہ کریڈٹ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کو جاتا ہے جنہوں نے دورہ برطانیہ کے دوران صدر مسعود احمد کو دیا تھا اور آج اسمبلی نے پاس کیا ہے۔ سعید مغل گورنر النور کالج امیر الملت شکسپیئر اسٹریٹ نے کہا اس خوشخبری سے بیرون ملک خاص کر برطانیہ کے شہریوں نے زبردست خیر مقدم کیا کہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی تجویز رنگ لائی اور آج اسمبلی میں عملی جامہ پہنایا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved