مصطفی کمال نے منافرت کاسومنات گرادیا،الطاف شاہد
  9  فروری‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے تعمیری کردارسے قومی سیاسی کلچر تبدیل کردیا۔پی ایس پی کے قومی سیاسی نظریہ کو کراچی اورسندھ سمیت چاروں صوبوں میں زبردست پذیرائی ملی۔مصطفی کمال نے صوبائیت اورمنافرت کاسومنات پاش پاش کردیا ۔پی ایس پی کے نامزدامیدوارعام انتخابات میں اپنے مدمقابل سیاسی برج الٹادیں گے۔ہماری جماعت کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے پاکستان میں قیادت کاخلاپرکردیا۔پی ایس پی ابھی تک اقتدارمیں نہیں آئی مگراس کے باوجود قابل ذکرسیاستدان اورمنتخب نمائندے جوق درجوق اس میں آرہے ہیں ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے بانی و مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کاسیاسی فلسفہ جاندار ہے۔پی ایس پی آئندہ انتخابات میں واضح برتری سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کیخلاف زیرگردش بے بنیاداورمنفی پروپیگنڈا مایوس اذہان کی ایجاد ہے۔شکست سے خوفزدہ عناصر عوام کوپی ایس پی کیخلاف گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سطح کی ایک جماعت میں اندرونی ٹوٹ پھوٹ مکافات عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوسیاسی پارٹیاں نظریات کی بجائے شخصیات کی محتاج ہوں انہیں ڈائون فال سے کوئی نہیں بچاسکتا۔پی ایس پی مادروطن کی چاروں اکائیوں کے درمیان فاصلے مٹانے،فیڈریشن کی مضبوطی اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان میں دوررس تبدیلی کیلئے عوام موروثی سیاست کی علمبردار اورمنافرت بردارپارٹیوں کومسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کاطرزسیاست ریاست کے قومی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔ ہمارے قائد مصطفی کمال مادر وطن پاکستان اورہم وطنوں کیلئے ایک مضبوط ڈھال ہیں،پی ایس پی کے قیام سے وطن دشمن عناصر کی دکانداری بندہوگئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved