ایم کیوایم اللہ کی پکڑمیں آگئی ہے،مفتی فضل احمدقادری
  11  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ الطاف حسین کے اشاروں پر کراچی میں قتل عام دہشتگردی کی کاروائیاں اور بوری بند لاشوں میں ملوث ایم،کیو،ایم اللہ کی پکڑ میں آچکی ہے الطاف حسین کو چھوڑنے والوں سے بھی مظلوموں کا حساب لینا ہوگا قتل عام کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا ابھی تک عدالتوں نے کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی قانون سب پر لاگو ہونا چاہئے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل بھی گرفتار نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوجی اپریشن کے دوران دہشت گرد اور اسلحہ پکڑا جا چکا ہے بھارت کے ثبوت مل چکے ہیں ان پر ابھی تک کوئی مقدمہ نہیں چلا جو لوگ ایم،کیو،ایم کو چھوڑ گے ہیں وہ بانی ایم،کیو،ایم کے ساتھ تیس سال تک رہے ہیں قتل عام میں برابر کے شریک رہے ہیں فوج کے پاس سارے ثبوت بھی ہیں مگر کوئی تحقیقات نظر نہیں آتی مجرم کوئی بھی ہو اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوا گا ورنہ امن نہیں آئے گا۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ اس وقت سارے مقدمات کا زور میاں نواز شریف کے خلاف ہے آصف زرداری کی بھی دبئی میں جائیداد اور کاروبار ہے ان کے پاس بھی آقامہ ہے منی لانڈرنگ میں ڈاکٹر عاصم اور آیان علی کو گرفتار کیا گیا تھا مگر کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی عزیر بلوچ جیسے لوگ بھی گرفتار کیے تھے اور کسی کو کوئی سزا نہیں دی گی پانامہ کی بقیہ لسٹ بھی سپریم کورٹ میں ہے اور ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بلدیہ ٹائون میں ڈھائی سو لوگ جلا دئے گے جے،آئی،ٹی بنائی گی کسی کو ابھی تک کوئی انکواری سامنے نہیں آئی اگر لوگوں کو معاف کیا گیا تو پھر نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے کو کوئی تسلیم نہیں کرئے گا اور عدالتیں پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved