جماعت اہل سنت کی ڈاکٹرسرفرازنعیمی کی والدہ کے انتقا ل پرتعزیت
  11  فروری‬‮  2018     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے والدہ ماجدہ و مغفورہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ھوئے مرکزی جماعت اھل سنت والجماعت یو کے اینڈ اورسیز کے چیئرمین پیر سید زاہد حسین رضوی نے کہا کہ مرحومہ نیک سیرت غریب پرور خوش اخلاق انسان تھیں مرحومہ نے ہمیشہ حقوق اللہ و حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے پورے کیے غریبوں ناداروں محتاجوں کی مالی معاونت کر کے خالق کائنات کی رضاحاصل کرتیں انکی وفات سے جو خلا پیدا ھوا ھے اس کا پر ھونا ناممکن ھے صدر جماعت علامہ نثار احمد بیگ نے کہا کہ مرحومہ ہمیشہ صدقہ و خیرات کرتیں اور اللہ کی مخلوق کو خوف خدا کا درس دیتی رھیں اور شر سے خیر کی طرف راغب کرتی رھیں اور علم دین کو پھیلاتی رھیں انتہائی بیک متقی و پرہیز گار خاتون تھیں صوم و صلاة کے ساتھ ساتھ تہجدگذار بھی تھیں اللہ مرحومہ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے جماعت اہل سنت کے جنرل سیکرٹری علامہ حافظ فضل احمد قادری نے مرحومہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ھوئے کہا کہ مرحومہ نے ہمیشہ رب تعالی کے عطا کردہ علم دین کے نور کو اللہ کی مخلوق تک پہنچایا اور دین اسلام کی خدمت کی وہ عظیم خاتون تھیں جن کی تربیت سے قوم و ملت کے عظیم سرمایہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم علامہ ڈاکٹر سرفرازنعیمی جیسے نامور عالم دین بنے سابق صدر مرکزی جماعت اہل سنت یو کے و اور سیز صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان حضوری نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی والدہ ماجدہ ایک عظیم خاتون تھیں وہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلام تھیں اور اولیا اللہ کی خادمہ تھیں وہ دین اسلام کی خدمت گار تھیں انھوں نے ہمیشہ حق و صداقت کے علم کو بلند کیا اور انھوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ تعالی کی رضا حاصل کی اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے سیکرٹری نشرو اشاعت صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی بے کہا کہ مرحومہ خدا ترس انسان تھیں ساری زندگی اللہ کی یاد میں گزار کر اللہ کی رضا حاصل کی اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے دیگر تعزیت کرنے والوں میں پیر سید اشتیاق گیلانی سیکرٹری فنانس اختر علی قادری پیر محمد احمد نقشبندی حافظ نثار احمد رضا قاری محمد علی شرقپوری جگر گوشہ محدث سیالکوٹی صاحبزادہ حمادرضا صاحبزادہ وقار بیگ قادری قاری محمد زمان قادری اللہ دتہ چوھدری شفیق الرحمان حافظ عبدالعزیز نقشبندی مولانا بشیر کیانی۔ صاحبزادہ شفقات احمد شاہ حافظ انوار الحق نقشبندی حاجی مبارک کیانی چوھدری منظور حسین و دیگر شامل تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved