ختم نبوت بل کی منظوری آزادکشمیراسمبلی کاتاریخی کارنامہ ہے،پیرطیب الرحمن
  11  فروری‬‮  2018     |     یورپ

کوونٹری( پ ر )قادیانیوں کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قانون سازی کر کے غیر مسلم قرار دینا احسن اقدام ھے ھم بل کے پاس ھونے کا خیر مقدم کرتے ھیںآزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے ممبر قانون ساز اسمبلی اھل سنت والجماعت آزاد کشمیر کے مرکزی رھنما سجادہ نشین دربار عالیہ بساں شریف پیر سید علی رضا شاہ بخاری کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے پیر طیب الرحمن قادری نے سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوھدری و دیگر شخصیات سے خصوصی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سید علی رضا شاہ بخاری سے اللہ تبارک تعالی نے ایک بڑا کا م لے لیا ھے سرکار مدینہ سیدالمرسلین رحمت اللعالمین خاتم النبین راحتہ العاشقین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے دروازے بند ھو چکے ھیں محبوب خدا کے بعد اگر کوئی لعنتی نبوت کا دعوہ کرے وہ کاذب انسان ھے اور ایسا شخص اللہ کی لعنت کا مستحق ھے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں ممبران قانون ساز اسمبلی و اراکین کشمیر کونسل نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا قانون پاس کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ھے جس کا اجر انھیں دنیا و آخرت میں حاصل ھوتا رھے گا ایکٹ 74 کی بارھویں ترمیمی ایکٹ 2018 کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر حکومت اور اپوزیشن و کشمیر کونسل کے ارکان نے اپنا مذھبی ایمانی فریضہ سر انجام دیکر ریاست کی تاریخ میں اپنا نام سنہری الفاظ میں رقم کیا ھے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر ایک بڑی برائی کا خاتمہ کر کے وطن پاکستان و ریاست جموں کشمیر کو پاک کر دیا ھے اور مسلمانوں کے عقائد کو محفوظ کر دیا ھے ممبران اسمبلی نے بل کو متفقہ پاس کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی لازوال محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا ھے ممبر قانون ساز اسمبلی عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین دربار عالیہ بساں شریف صاحبزادہ پیر سید علی رضا بخاری اور سابق وزیر اوقاف سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف صاحبزادہ محمد عتیق الرحمن فیض پوری کی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے میں اھم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ھوں اور میں دعا گو ھوں کہ اے باری تعالی جس جس فرد نے اس میں کردار ادا کیا ھے اس پر خالق کائنات سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے کرم فضل عطا فرمائے برطانیہ بھر میں علمائے اھل سنت والجماعت نے بل کے پاس ھونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ھوئے جمعتہ المبارک کے خصوصی و پاکیزہ سماعتوں میں دعائیں کیں اور رب تعالی کا اس موقع پر شکر ادا کیاپاکستان پیپلز پارٹی کے رھنما اللہ دتہ چوھدری نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ھمارے ایمان کا حصہ ھے اسکے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ھو سکتا دفاع ختم نبوت کے لیے جس نے بھی جب جہاں کہیں بھی قربانی پیش کی رب تعالی نے اسے امر بنا دیا رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ھیں آپکے خاتم النبین ھونے پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ھو سکتا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وطن پاکستان کے متفقہ دستور 1973 میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر تاریخ ساز کارنامہ سر انجام دیا اور وہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام و عاشق تھے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ھر مسلک کے علمائے دین کو ساتھ ملا کر ایسا کام کیا جو ناقابل فراموش ھے اور اس کا اجر انھیں ملتا رھے گا اور سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ پاک سے اللہ تعالی ان پر اپنا کرم فضل رحم فرما کر مغفرت فرمائے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ھیں ان کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ھو چکا ھے عوامی نمائندگان نے اپنا تاریخی کردار ادا کر کے قانون سازی کی ھے جس سے عوام کشمیر و پاکستان انھیں خراج تحسین پیش کرتے ھیں کہ انھوں نے ایسا کارنامہ سر انجام دیا ھے جو رھتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا آج کے بعد قادیانیوں کے لئے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی سرزمین بھی قانونی و آئینی طور پر تنگ ھو چکی ھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved