مسلم لیگ ن نے میرٹ پرسینٹ ٹکٹ دیئے،ملکہ ریاست
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ا و و ر سیز کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے میرٹ پرسینیٹ ٹکٹ دیے ۔سینیٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروں پرتنقید میں دم نہیں۔ ہماری باصلاحیت قیادت نے پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے سازگاربنادیا،جس نے انوسٹمنٹ کیلئے پاکستان آنا ہے وہ بے خوف وخطر آ جائے۔قیادت اورجمہوریت کیلئے زبیرگل کی وفائوں اورقربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔حکومت نے امن واستحکام کیلئے دوررس اصلاحات کی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کوخوش اسلوبی منطقی انجام تک پہنچایاجارہا ہے۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے یقینا عوام کی امیدیں بھی پوری ہوں گی۔حکومت آنیوالے دنوں میںپاکستان کی تعمیروترقی کیلئے مزید کئی میگاپراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،ان سے مقامی اوربیرونی سرمایہ کار بھی مستفیدہو ں گے۔ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کررہا ہے مگربدقسمتی سے اس مرحلے میں بھی کچھ اناڑی اورغیرسنجیدہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں۔ ا نہو ں نے مزید کہا کہ عوام نے جس کھلاڑی کو کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے نوٹ دیے تھے انہیں وہ ووٹ کیلئے قابل اعتماد نہیں لگتا۔دھرنے اوردھونس سے کوئی شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا،عمران خان شیطانی نہیں پارلیمانی سیاست کریں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نیک نیتی اوردرست منصوبہ بندی کے سبب ماضی کی حکومت سے ورثہ میں ملے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔کراچی میں امن وامان کی بہتری کے نتیجہ میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی قومی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کی ترجیحات کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے زیادہ بہتر کوئی نہیں سمجھتا ۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف مادروطن کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ہمارے ہم وطنوں کوباعزت روزگارملے گا اورمادروطن کوبیرونی قرض کے بوجھ سے نجات ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved