ن لیگ30سال سے اقتدارمیں ،کونساانصاف مانگ رہی ہے،مرزافیصل
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے ترجمان مرزا فیصل محمود نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا کہ صاف پانی سے پہلے انصاف کی فراہمی ضروری ہے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرزا فیصل محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گزشتہ تیس سالوں سے اقتدار کا مزہ لے رہی ہے اور اگر یہ انصاف کا رونا روتے ہیں تو کس بات پر انصاف مانگ رہے ہیں انہوں نے خود انصاف کا قتل کیا پنجاب پولیس کو اپنی گھر کی لونڈی بنا کر رکھا جس کو چاہا مروادیا جس پر چاہا مقدمہ بنا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب ماڈل ٹائون کے نہتے اور معصوم شہریوں کا خون یاد نہیں وہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں زینب جیسی معصوم بیٹیاں انسانی جم میں چھپے بھیڑیوں کا شکار ہوتے رہے وہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں پاکستانی عوام گندہ پانی ملا دودھ پیتے رہے وہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں' عوام کتوں' گدھوں اور چوہوں کا مردہ جانوروں کا گوشت کھاتے رہے وہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں۔ دوائیوں اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ ہو کر مارکیٹ میں بکتی رہی وہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں انصاف کے اداروں سے انصاف دلوانا کس کی ذمہ داری تھی بڑے بڑے دعوے کرنے والے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے والے ستر سالوں میں صاف پانی نہیں مہیا کرسکے جس کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا۔ پاکستان کی اکثریت آج بھی گٹر کا ملا ہوا پانی پینے پر مجبور ہے وزیر قانون پنجاب ارشاد فرماتے ہیں صاف پانی سے پہلے انصاف ضروری ہے ایسے نام نہاد حکمرانوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved