عاصمہ جہانگیردنیامیں پاکستان کی پہچان تھیں،قیصرعباس
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) تھرک لیبر پارٹی کے ایتھنک کمیونٹیز آفیر و کونسلر امیدوار قیصر عباس نے عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جس کی صدارت میئر بارکنگ و ڈیگنم عبدالغفور عزیز نے کی دیگر شرکاء میں کونسلر روکی گل (چیئرمین لیبر پارٹی بارکنگ)' ڈینی اپوا (چیئرمین فاراس سوشل کلب یو کے) اور رانا دین محمد شامل تھے۔ اس موقع پر میئر عبدالغفور عزیز نے کہا کہ مرحومہ ذات پات سے بالاتر ہو کر ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوتی تھیں عاصمہ جہانگیر کی موت سے پاکستان ایک بہادر اور نڈر انسان سے محروم ہوگیا۔ قیصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر ڈکٹیٹر اور جمہوری ڈکٹیٹرز کے سامنے ڈٹ کر باتی کرتی تھیں وہ بیرونی دنیا میں پاکستان کی پہچان تھیں۔ تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved