ہم خون کے ایک ایک قطرے کا حساب چکائیں گے، جنرل خلوصی آقار
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار نے کہا ہے کہ شہداء اور غازیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب چکائیں گے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل خلوصی آقار نے بری افواج کے کمانڈر جنرل یاشار گولیر اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کوچک آک یوز کے ہمراہ خطائے میں شام میں جاری عفرین آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا اصل مقصد سرحدی علاقوں اور عفرین میں امن، سلامتی اور قیام استحکام، علاقائی عوام کو دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلانا اور

ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو با حفاظت طور پر اپنے اپنے گھر بار کو لوٹنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ جنرل آقار نے کہا کہ ہم معصوم شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ جنرل آقار نے شاخِ زیتون آپریشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین اور ترک قوم سے اظہارِ تعزیت کیا اور غازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved