انقرہ،گیمبیا کے صدر اداما بارو 14فروری کو ترکی کا دورہ کریں گے
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) گیمبیا کے صدر اداما بارو ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 14 فروری کو ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ترک خبر رساں ادارے نے صدارتی پریس مرکز سے جاری تحریری اعلانکا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ صدر ایردوان گیمبیا کے صدر اداما بارو کیساتھ بالمشافہ

مذاکرات کریں گے ، ملاقات میں باہمی مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ اہم عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر اداما بارو کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved